مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شمالی شہر براؤن شویگ میں سالانہ کارنیوال پریڈ دہشت گردانہ حملے کے خطرے کے پیشِ نظر منسوخ کر دی گئی ہے۔جرمن پولیس نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی اداروں کو دہشت گردوں کی جانب سے پریڈ پر حملہ کرنے کی تیاری کی اطلاعات ملی تھیں۔پولیس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ پریڈ میں شرکت نہ کریں۔واضح رہے کہ براؤن شویگ کارنیول پریڈ میں ہر سال تقریباً ڈھائی لاکھ افراد شرکت کرتے ہیں۔
مہر نیوز/16 فروری/ 2015 ء : جرمنی کے شمالی شہر براؤن شویگ میں سالانہ کارنیوال پریڈ دہشت گردانہ حملے کے خطرے کے پیشِ نظر منسوخ کر دی گئی ہے۔
News ID 1850074
آپ کا تبصرہ